Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی طلباء وطالبات کی مالی مشکلات سے آگاہ ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب

VC IUB
Advertisements

آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 10اگست 2022ہےضرورت مند مستحق طلباء وطالبات کی ہر ممکن مدد کی جائیگی

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ یونیورسٹی طلباء وطالبات کی مالی مشکلات سے آگاہ ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور وظائف فراہم کرنے والی بڑی یونیورسٹی ہے۔ سیمسٹر خزاں 2022کی فیسوں کی وصولی میں ضرورت مند طلباء وطالبات کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔ اس مقصد کیلئے یونیورسٹی 5اگست 2022سے”Myiub portal”پرمالی مدد کی درخواستوں کی وصولی کی خاطر کھولا جائے گا۔آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 10اگست 2022ہے۔صرف بی ایس پروگرام کے تمام طلباء وطالبات درخواست دینے کے اہل ہیں جو مالی بحران کی وجہ سے اپنی سیمسٹر فیس ادا نہیں کر سکتے۔ جو طلباء وطالبات پہلے سے سکالر شپ حاصل کر رہے ہیں وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے طلباء وطالبات اس سکالرشپ کے اہل نہیں۔ یونیورسٹی کے تمام طلباء وطالبات کو اس مقصد کے لیے ٹیکسٹ میسج بھی بھیجا جائے گا۔ تاکہ ضرورت مند مستحق طلباء وطالبات بروقت اپلائی کر سکیں۔ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ان درخواستوں کا جائزہ لیکر امیدواروں سے انٹرویو کرے گی اور مالی مدد کی سفارشات کی روشنی میں فوری ریلییف فراہم کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے آئی ٹی، فنانشل ایڈ اور خزانہ کے سربراہوں کو فوری ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ یہ بات اہم ہے کے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پہلے ہی تقریبا 18000 طلباء وطالبات کو 92 کروڑ روپے کے وظائف وفاقی صوبائی حکومتوں اور اداروں کے علاوہ اپنے ذرائع سے دے رہی ہے۔

Advertisements