Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کا ہیڈ راجکاں کے طلباء وطالبات اور والدین کی درخواست پر خصوصی بس سروس کا آغاز

Inaguration of New bus service
Advertisements

وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ یونیورسٹی طلباء وطالبات کی بھلائی اور فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام کیمپسز کے نواحی قصبہ جات اور دیہی علاقوں کے لیے ٹرانسپورٹ ڈویژن کی جانب سے خصوصی بس سروس فراہم کی گئی ہے۔ نواحی قصبے ہیڈ راجکاں کے طلباء وطالبات اور والدین کی درخواست پر خصوصی بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے اس بس سروس سے روزانہ طلباء و طالبات صبح کیمپس جا سکیں گے اور شام کو محفوظ اور آرام دہ سروس کے ذریعے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ فلیٹ میں جلد ہی 20نئی بسوں کا اضافہ کر دیا جائے گا جس سے بہاول پور شہر کے طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔ہیڈ راجکاں کے سماجی اور تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے اس اقدام کو بہت سراہا۔ اس موقع پر چیف ٹرانسپورٹ آفیسر قاضی خلیل الرحمن نے کہا کہ یزمان سے پہلے ہی 3بسیں طلباء وطالبات کے لیے مختص کی گئیں ہیں اور اب اس سروس کے آغاز سے ہیڈ راجکاں اور ٹیل والا کے طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔ وائس چانسلر کی ہدایت پر پہلے ہی احمد پور شرقیہ، خیر پور، لودھراں، خانقاہ شریف، یزمان، اور لال سونہرہ کے لیے بس سروس شروع کر رکھی ہے۔ اسی طرح بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپسز سے بھی نواحی قصبوں کے طلباء وطالبات کے لیے یونیورسٹی کی خصوصی بس سروس دستیاب ہے۔