Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی موسم خزاں 2023, بی ایس کے150مارننگ اور ایوننگ پروگراموں کی بڑی داخلہ مہم جاری

IUB

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی ہدایت پر ٹرانسپورٹ فلیٹ میں 40 سے زائد نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں موسم خزاں 2023کی بڑی داخلہ مہم جاری ہے۔ امسال بہاول پور، بہاولنگر،رحیم یار خان، لیاقت پوراور احمد پور شرقیہ کے کیمپسز میں بی ایس کے150مارننگ اور ایوننگ پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر گزشتہ برس کی طرح عباسیہ کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس، ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے زیر اہتمام مرکزی ایڈمیشن سیل ورابطہ دفتر آنے والے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ اس سال بھی ڈویژن بہاول پور کے دور افتادہ علاقوں کے طلباء وطالبات اور والدین کی سہولت کے لیے رحیم یار خان اور بہاولنگر میں بھی خصوصی داخلہ سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر داخلوں سے متعلق معلومات اور رہنمائی، کیریئر کونسلنگ اور آن لائن اپلائی کرنے سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں گزشتہ سال بہترین آن لائن داخلہ پورٹل اور مرکزی ایڈمیشن سیل کے قیام کے نتیجے میں فال داخلوں کے لیے ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اور ان داخلوں کے بعد یونیورسٹی میں طلبہ کی تعداد65ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر ٹرانسپورٹ فلیٹ میں 40 سے زائد نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے اور یونیورسٹی ٹرانسپورٹ فلیٹ نہ صرف بہاول پور، رحیم یار خان، بہاولنگر شہر سے طلباء وطالبات کو سفری سہولیات میسر کر رہا ہے بلکہ اب لودھراں، یزمان، احمد پور شرقیہ، خانقاہ شریف، خیر پور ٹامیوالی،لال سوہانرا، حاصل پور، منچن آباد، ہارون آباد، صادق آباد، مٹھن کوٹ اور خان پور کے طلباء وطالبات کے لیے ان سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے اور طلباء آرام دہ اور معیاری سفری سہولت سے محضوظ ہو رہے ہیں۔ تمام کیمپسز میں میڈیکل کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی پہلی ہیپا ٹائٹس فری یونیورسٹی بن گئی۔سکالرشپس کی مد میں وزیر اعظم احساس سکالرشپ، ایچ ای سی نیڈ بیسڈ، پیف اور پاکستان بیت المال وظائف کے تحت 92کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں۔ کھیلوں کی سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوا، سپورٹس کیمپلکس کو اَپ گریڈ کیا گیا 

مزید پڑھیں