Contact Us

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات

Islamia University Bahawalpur Vice Chancellor meeting with Chairman Higher Education Commission

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی اور انہیں تعیناتی پر مبارکباد دی۔چیئرمین ہا ئر ایجوکیشن نے وائس چانسلر کی جانب سے مبارکباد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے جامعات کی تعمیر و ترقی اور ریسرچ کلچر کی بحالی کے لیے بھر پور کوششیں کریں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جاری تدریسی و ترقیاتی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس وقت طلباء طالبات کی تعداد کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی بن چکی ہے اور 57ہزار سے زائد طلباء و طالبات اس وقت یونیورسٹی میں 300 مضامین میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نئے کیمپسز کا قیام کر رہی ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع نوجوانوں کی دہلیز تک پہنچے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے ضروریات کے ہم آہنگ جدید ترین تعلیمی پروگراموں کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ماحولیات، کمپیوٹنگ اور انجینئر نگ جیسے شعبہ جات کو متعارف کرایا گیا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے انجینئرنگ، نرسنگ، کمپیوٹنگ، ایگریکلچر اور وٹرنری کے پروگرام متعلقہ کونسلوں سے منظورشدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 12ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے وفاقی حکومت نے 4ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی تھی جس پر عملدرآمد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تعاون انتہائی خوش آئند ہے۔ چیئرمین ہا ئر ایجوکیشن کمیشن نے اس سلسلے میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں