Contact Us

قابل تحسین اقدام : اسلامیہ یونیورسٹی نے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے ماحولیات قائم کیا گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

Governor punjab presented a sheild to wvc iub

گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے آل پنجاب وائس چانسلر کانفرنس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی موسمیاتی تبدیلی، بقاء اور تحفظ کے حوالے سے کوششوں کو سراہا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور کوہسار یونیورسٹی مری کے اشتراک سے ہونے والی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے ماحولیات قائم کیا جو قابل تحسین اقدام ہے۔ ا نہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سمیت پنجاب کی دیگر جامعات کی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جاری کوششوں کو بھی سراہا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پہلا انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے موسمیاتی تبدیلی، دیرپا ترقی اور تحفظ کے موضوع پرقائم کیا۔ جس میں سائنسز، ایگریکلچر، ویٹرنری اور سوشل سائنسز کے سائنسدان شامل ہیں۔انہو ں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسان پر بہت اثر انداز ہو رہی ہے جو ایک فرد واحد یا ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں۔ جب تک ہم سب ملکر اس پر کام نہیں کریں گے اس وقت تک موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی نہیں پہنچا سکتے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ گزشتہ برسوں میں ہونے والی انڈسٹریل ترقی کی وجہ سے موسم میں کتنا فرق آیا ہے اور اب بہت تیزی سے موسم پر اثر انداز ہو رہا ہے کیونکہ اس کے اندر ایسی گیسوں کا امتزاج ہے جو موسم کو بری طرح اثر انداز کر رہی ہیں جس وجہ سے زمین کا ٹمپریچر زیادہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں ابھی تک انڈسٹری ترقی یافتہ ممالک جیسی نہیں ہے جیسے کہ بھارت، چین، یورپ اور دیگر ممالک  میں ہے جو ماحول کو زیادہ متاثر کر رہے ہیں لیکن اس کے اثرات ہمیں بھی متاثر کررہے ہیں۔ اسی لیے انٹرا یونیورسٹی کنسورشیم کو انٹر یونیورسٹی کنسورشیم میں تبدیل کیا گیا جس میں 50سے زائد جامعات شامل ہیں اور جب گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی تو انہوں نے بھی اس پروگرام کو بھرپور اندا زمیں جاری رکھنے اور ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں دنیا بھر کے ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بی ایس لیول پر 125  ڈگری پروگرام جاری ہیں جس میں ایگریکلچر، اینوائرمنٹل سائنسز بھی پڑھایا جا تا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایم ایس کلائمنٹ چینج بھی شروع کیا گیا ہے کیونکہ ہمارا علاقہ موسمیاتی تبدیلی میں زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ ہم نے چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزٹ سٹڈیز کا شعبہ قائم کیا جو چولستان میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ریسرچ کرئے گا۔ یونیورسٹی میں اینوائرمنٹ سوسائٹی قائم کی گئی ہے جو یونیورسٹی میں ماحول کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور پروگرام منعقد کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں 3میگا واٹ سولر پاور پارک قائم کیا گیا ہے جو یونیورسٹی کی انرجی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ہے اور قابل تجدید توانائی کا اہم ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں