اسلامیہ یونیورسٹی کے وفد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں آل پنجاب یونیورسٹی انوویشن ایکسپو2022میں شرکت
نمائش میں پنجاب کی 135نجی اور سرکاری جامعات نے 259پروجیکٹس کو نمائش میں پیش کیا
بہاول پور:اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ایک وفد نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں گزشتہ روز پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں آل پنجاب یونیورسٹی انوویشن ایکسپو2022میں شرکت کی۔ نمائش میں پنجاب کی 135نجی اور سرکاری جامعات نے 259پروجیکٹس کو نمائش میں پیش کیا گیا۔ نمائش میں سول، کیمیکل، میکینکل، میٹا الرجی، الیکٹریکل، الیکٹرانکس، کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی، ہیلتھ، میڈیسن، بائیو میڈیکل سائنسز، ایگریکلچر، ویٹرنری سائنسز، سوشل سائنسز، بزنس، اکنامکس اور آرٹس کے پروجیکٹس رکھے گئے۔ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سمینہ اعجاز کو بائیو میڈیکل سائنسز کے شعبے میں بہترین پروجیکٹ پیش کرنے پر اول انعام دیا گیا۔ان کی سائنسی تحقیق کینسر کے اعلاج اور فوڈ انڈسٹری سے متعلق ہے جسے کانفرنس میں موجود سائنسدانوں، ماہرین اور صنعتکاروں نے بہت سراہا۔وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کانفرنس میں منعقدہ خصوصی مذاکرے میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں قومی اور عالمی سطح پر موجودہ منظر نامے، بدلتے ہوئے حالات، مواقعوں اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تفصیلی اظہار خیال کیا۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف ڈائریکٹر اورک اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اورک ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس،ڈاکٹر ہمایوں رضا، عبدالرحمن، ڈاکٹر ساجد حسین، ڈاکٹر ظفر اقبال، حاجی محمد شعیب خان، ڈاکٹر محمد حیدر بن خالد،ڈاکٹر محمد سرور یعقوب، عطاء معین الدین، ڈاکٹر راشد حسین، ڈاکٹر سمینہ اعجاز، محمد عثمان، عبدالمعید عابداورجبران جمشید بھی شریک تھے۔