Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی خزاں 2023 ، کل 223 پروگراموں میں داخلے جاری ،احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور کیمپس میں بی ایس کے 26 مارننگ اور ایوننگ پروگراموں میں داخلوں کی فراہمی

Islamia University Admissions Autumn 2023
Advertisements

بہاول پور (پ ر): اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خزاں 2023کی داخلہ مہم بھرپور انداز میں چل رہی ہے۔ امسال یونیورسٹی میں بی ایس کے کل 223پروگراموں میں داخلے جاری ہیں جن میں بہاول پورکیمپسز میں بی ایس کے130، ایم فل کے 88اور پی ایچ ڈی کے 51، بہاولنگرکیمپس میں بی ایس کے 28، ایم فل کے 13اور پی ایچ ڈی کے1،رحیم یار خان کیمپس میں بی ایس کے 39،ایم فل کے 13، لیاقت پوراور احمد پور شرقیہ کیمپس میں بی ایس کے26 مارننگ اور ایوننگ پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر عباسیہ کیمپس میں مرکزی ایڈمیشن سیل ورابطہ دفتر آنے والے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔خزاں 2023کی داخلہ مہم میں اب تک 62500طلباء وطالبات نے درخواستیں جمع کرائی ہیں اور ان کی میرٹ لسٹیں یونیورسٹی ویب سائٹس پر آویزاں ہو رہی ہیں۔مزید برآں جن ڈیپارٹمنٹس میں داخلے جاری ہیں ان میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ، فیکلٹی آف ایجوکیشن، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عرابیک سٹڈیز، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف لاء، فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز، فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، فیکلٹی آف کیمپوٹنگ، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسزاینڈ کامرس، فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور فیکلٹی آف فارمیسی شامل ہیں۔ ان پروگراموں میں داخلہ کے خواہشمند طلباء وطالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ eportal.iub.edu.pk پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ داخلہ سے متعلق رہنمائی کے لیے متعلقہ عملہ عباسیہ کیمپس میں موجود ہے اور یونیورسٹی انفارمیشن سینٹر سے بھی ان نمبرز 03459255555، 03469255555، 0629255580 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔