اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف اٹھانے کی استدعا مسترد
چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف اٹھانے کی استدعا مسترد کردی اور کہا ہے کہ حلف اٹھانا ہے تو ذاتی حیثیت میں ایوان میں آنا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کے نام خط ارسال کیا تھا جس میں سینیٹر کا حلف اٹھانے کے لیے انہوں نے ویڈیو لنک کو استعمال کرنے کی درخواست کی تھی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کے نام جوابی خط میں واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 65 اور سینیٹ کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ کی رول 6 کے تحت منتخب رکن ایوان میں آ کر ہی حلف اٹھا سکتا ہے۔