Advertisements

اسحاق ڈار کا پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا اعلان

Advertisements

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

 وزیر خزانہ  کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے 59 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل بھی 10 روپے سستا کیا گیا ہے۔ 

Advertisements

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 214.80 روپے فی لٹر

ڈیزل کی نئی قیمت 228.80 روپے فی لٹر

مٹی کا تیل 171.83 روپے فی لٹر

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 169.0 روپے فی لٹر

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 دسمبر تک ہو گا۔