اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسحاق ڈار کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی مخالفت

Ishaaq Daar and Nawaz Sharif

لندن:  مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ حسن نواز اور سلمان شہباز بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کی فوری واپسی کی مخالفت کر دی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ لندن کا دورانیہ بڑھا دیا، اطلاعات کے مطابق میاں شہباز شریف 10 دن کیلئے برطانیہ آئے تھے۔

مسلم لیگ ن کی اہم میٹنگ اختتام پذیر ہوئی تو نواز شریف اور شہباز شریف میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں