Advertisements

پیپلزپارٹی کی مخالفت کی دھمکی ، اسحاق ڈار کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

PPP-PML flags
Advertisements

نائب وزیراعظم کی ایوان صدر میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات،, بلاول بھٹو کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاق اور پنجاب میں حکومت کو اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔   ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اعلی سطح پر رابطہ ہوا اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔  ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم کی پی پی قیادت سے ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو شریک تھے جبکہ ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ 

Advertisements

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مابین جاری مذاکرات پرغور کیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی کے مطالبات، تپی پی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولہ کے نکات پر غور ہوا جبکہ اسحاق ڈار نے پی پی قیادت کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پنجاب پاور شیئرنگ فارمولہ مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ہے۔  اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ہر معاملے پرساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں اس لیے جو کمی کوتاہی رہ گئی اس پر بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ نائب وزیر اعظم کی یقین دہانی پر بلاول بھٹو نے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور مکمل سپورٹ کرنے کا عندیہ دیا