Advertisements

مبارک پور 2-R نہر پر پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تین موگے سیل بھاری جرمانے عائد 

irrigation department crackdown against water theft on 2-R canal Mubarakpur
Advertisements

پائپ، ٹیوب یا کسی بھی غیر قانونی طریقے سے نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ایس ڈی او محمد عرفان

مبارک پور (نامہ نگار فراز حیدرخان ) ایکسین محکمہ انہار تحصیل احمد پور شرقیہ کی ہدایت پر ایس ڈی او محمد عرفان کا مبارک پور 2-R نہر پر پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، مقررہ سائز موگے توڑ کر پانی چوری کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد، تین موگے سیل کر دیے گئے۔

Advertisements

کارروائی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او محمد عرفان نے کہا کہ ٹیل کے کاشتکاروں کی حق تلفی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ پانی چوری کے باعث ٹیل کے کاشتکاروں کی فصلیں متاثر اور زمینیں بنجر ہو رہی ہیں، جس کا تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پائپ، ٹیوب یا کسی بھی غیر قانونی طریقے سے نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ پانی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں، نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور ٹیل تک پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔