کسان کارڈ میں بے ضابطگیاں 58 کھاد ڈیلروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ڈائریکٹر جنر ل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید
اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع محمد راشد بھٹی کے دفتر میں کھاد ڈیلروں کے وفد سے گفتگو کھاد ڈیلروں نے کسان کارڈ کی رقم اُن کے اکاؤنٹس میں دیر سے آنے کے متعلق آگاہ کیا
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) ڈائریکٹر جنر ل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود پچھتر ارب روپے سے کاشتکاروں کو گندم اور دیگر فصلوں کی کاشت کے لئے کھاد کی خریداری میں بڑی سہولت حاصل ہوئی ہے۔ اور اس انقلابی قدم سے کسانوں کی مشکلات میں کمی آئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع محمد راشد بھٹی کے دفتر میں کھاد ڈیلروں کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کسا ن کارڈ پر کھادوں کی خریداری کے لئے آنے والے کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھاد وں کی دستیابی یقینی بنائیں۔ اگر کوئی ڈیلر زائد نرخوں پر کھاد فروخت کرے گا۔ تو اس کی کسان کارڈ کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا اب تک کسان کارڈ میں بے ضابطگی کے مرتب 58کھاد ڈیلروں کی رجسٹریشن منسوخ کی جاچکی ہے۔ اس مو قع پر کھاد ڈیلروں نے انہیں کسان کارڈ کی رقم اُن کے اکاؤنٹس میں دیر سے آنے کے متعلق آگاہ کیا ۔ جس پر ڈائریکٹر جنر ل نے ان کی شکایات کے فوری حل کی یقینی دھانی کرائی ۔ اس مو قع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع بہا ول پور محمد جمیل غوری، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ محمد شفیق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد راشد بھٹی ، اور سینئر زراعت آفیسر کامران جبار نے اُنہیں کسان کارڈ اور گندم کی کاشت کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس مو قع پر کھاد ڈیلرز چوہدری محمد اکرم، منصور اقبال قریشی، ملک عدنان ، ملک عرفان، ابو بکر قریشی بھی موجود تھے۔