ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا کرسمس کے موقع پر سینٹ ڈومینک کیتھولک چرچ کا دورہ، کیک بھی کاٹا

بہاول پور: 25/دسمبر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈی پی او محمد فیصل کامران کے ہمراہ کرسمس کے موقع پر سینٹ ڈومینک کیتھولک چرچ کا دورہ کیا اور وہاں فادر افتخار مون کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق قمر،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نعیم صادق چیمہ، سول ڈیفنس آفیسرطاہر عباس اور مسیحی برادری کے افراد موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے اور ملک میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنراور ڈی پی اومحمد فیصل کامران ابن مریم کیتھولک چرچ بھی گئے جہاں انہوں نے فادر یاسر آفاق اور مسیحی برادری کے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے 50مستحق مسیحی افراد میں 10ہزار روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق قمر بھی موجود تھے۔
