ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا بہاول پور تا یزمان روڈ کا دورہ

Advertisements
بہاول پور: 25/دسمبر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے بہاول پور تا یزمان روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے سڑک کے میڈیم پر پیلکن کے پودے لگائے۔اس موقع پر ایکسئن ہائی ویز انجینئر فرخ ممتاز، ڈی ایف او فرید احمد موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہاول پور تا یزمان روڈ کے اطراف اور میڈیم پر خوبصورت سدابہار پودے لگائے جائیں اور میڈیم کو سرسبز بنانے کے لئے گھاس بھی لگائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پودوں کی دیکھ بھال اور باقاعدگی سے آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔