Advertisements

کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے انسدادِ پولیو مہم 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

irfan-ali-kathia-inaugurates-anti-polio-campaign-2026-bahawalpur
Advertisements

انہوں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور میں بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا

ضلع بہاولپور میں پولیو مہم 13 سے 16 اپریل 2026 تک جاری رہے گی، جس کے دوران 8 لاکھ 13 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے :۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا

Advertisements

بہاول پور:: کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے انسدادِ پولیو مہم 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور میں بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسدادِ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم 13 سے 16 اپریل 2026 تک جاری رہے گی، جس کے دوران 8 لاکھ 13 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 3276 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین فراہم کریں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کے دوران 195 فکسڈ اور 136 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں، جو بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر اہم مقامات پر موجود رہیں گی تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور کوریج کی مؤثر نگرانی کے لیے 122 یونین کونسل مانیٹرنگ افسران اور 667 ایریا انچارج بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے اس موقع پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کاؤنٹرز اوروارڈز کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔