Advertisements

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات جمعہ کو ترکیہ میں ہوں گے

Iran–US Nuclear Talks to Be Held in Türkiye on Friday
Advertisements

سعودیہ, ,مصر متحدہ عرب امارات اور قطرسمیت دیگر ممالک کے نمائندے بھی ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کریں گے

واشنگٹن: ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات جمعہ کو ہوں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا جوہری مذاکرات ترکیہ میں دوبارہ شروع کریں گے، سعودیہ اور مصر سمیت دیگر ممالک کے نمائندے بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات اور قطر بھی ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو ڈیڈ لائن دینے اور بصورت دیگر بڑے فوجی حملوں کی دھمکیوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کے لئے مذاکرات شروع کرنے کا حکم جاری کیا تھا،

Advertisements

ایرانی صدر پزیشکیان نے ہدایت دی تھی کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری فائل پر مذاکرات شروع کئے جائیں۔ یہ بات ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز نے ایک رپورٹ میں بتائی گئی تھی جسے سرکاری اخبار ایران اور اصلاح پسند روزنامہ نے بھی شائع کیا تھا۔ قبل ازیں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ وہ مذاکرات کے لئے طریقہ کار اور فریم ورک تیار کر رہے ہیں جسے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ کئی نقاط پر کام ہو رہا ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ ڈپلومیسی کے عمل کے اگلے مراحل جلد مکمل ہوجائیں گے تاہم انہوں نے مذاکرات کے مواد کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ معاہدے کی امید ظاہر کی ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائی کو روکا جا سکے۔