Advertisements

ایران کی نئی قیادت مذاکرات چاہتی ہے،صدر ٹرمپ

Iran’s New Leadership Seeks Negotiations, Says Donald Trump
Advertisements

میں نے مذاکرات پر اتفاق کیا ہے اورمیں ان سے بات کروں گا، انہیں یہ بہت پہلے کرنا چاہیے تھا، امریکی صدر

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے اور انہوں نے اتفاق بھی کرلیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلانٹک میگزین کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں اور میں نے مذاکرات پر اتفاق کیا ہے اورمیں ان سے بات کروں گا، انہیں یہ بہت پہلے کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو چیز بہت عملی طور پر اور آسانی سے کی جا سکتی تھی وہ انہیں پہلے ہی فراہم کر دینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے بہت زیادہ دیر کر دی۔

Advertisements

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان سے بات کس لیڈر کی ہے اور آنے والے ایک سے دو دنوں میں کس ایرانی رہنما سے بات کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں شامل چند افراد اب زندہ نہیں ہیں، امریکی صدر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان لوگوں میں سے اکثریت زندہ نہیں ہے، وہ چند لوگ جن کے ساتھ ہم معاہدہ کرنا چاہتے تھے وہ نہیں رہے کیونکہ حملہ بہت بڑا تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہیں یہ پہلے کرنا چاہیے تھا، وہ معاہدہ کرسکتے تھے اور ایسا انہیں پہلے کردینا چاہیے تھا لیکن انہوں نے انتہائی چالاکی دکھائی –

قبل ازیں امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ پر طنزیہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ اچھا کام کر رہی ہے، ایرانی بحریہ کے 9 جہازوں کو سمندرکی تہہ تک پہنچا دیا ہے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ کے بڑے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی بحریہ کے باقی جہازوں کو بھی تباہ کریں گے، ہم نے آج ایران کے نیول ہیڈ کوارٹرز کو بڑی حد تک تباہ کر دیا ہے۔