Advertisements

ایران کا ردعمل بہت کمزور تھا، قطر میں حملوں کو ناکام بنا دیا: امریکی صدر

US President Donald Trump
Advertisements

اہم بات یہ ہے کہ لگتا ہے ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے اور امید ہے کہ اب مزید نفرت نہیں بڑھے گی۔


میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں حملے سے پہلے اطلاع دی، جس کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شاید اب ایران خطے میں امن اور ہم آہنگی کی طرف بڑھ سکے اور میں  اسرائیل کو بھی ایسا ہی کرنے کی ترغیب دوں گا
۔

Advertisements

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ہوائی اڈے پر میزائل حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نےجوہری تنصیبات پر حملے کا بہت ہی کمزور جواب دیا۔  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نےجوہری تنصیبات پر حملے کا بہت ہی کمزور جواب دیا جیسا کہ ہمیں پہلے سے توقع تھی اور ہم نے بہت مؤثر طریقے سے اس کا مقابلہ کیا۔   ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کی جانب سے 14 میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ بتاتے  ہوئے خوش ہوں کہ قطرمیں ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا اور نقصان نہ ہونے کے برابر ہوا۔  ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ لگتا ہے ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے اور امید ہے کہ اب مزید نفرت نہیں بڑھے گی۔  ساتھ ہی ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں حملے سے پہلے اطلاع دی، جس کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شاید اب ایران خطے میں امن اور ہم آہنگی کی طرف بڑھ سکے اور میں  اسرائیل کو بھی ایسا ہی کرنے کی ترغیب دوں گا۔  اس کے علاوہ ٹرمپ نے  خطے میں امن کے لیے کی گئی تمام کوششوں پر امیر قطر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 واضح رہے کہ ایران نے امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔  ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العُدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔  حملے سے کچھ دیر پہلے قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ 3 روز پہلے یہ خبر آئی تھی کہ امریکا نے اپنے 40 جنگی جہاز العُدید کے فوجی اڈے سے نکال لیے ہیں۔