ایرانی وزیر خارجہ مسقط روانہ, دورہ پاکستان کو انتہائی نتیجہ خیز قرار
Advertisements
ایران نے پاکستان کے ساتھ ملاقاتوں میں جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے قابل عمل فریم ورک پیش کیا۔عباس عراقچی
اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفاقی دارالحکومت سے مسقط روانہ ہوگئے، انہوں نے دورہ پاکستان کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دے دیا۔ دورہ پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برادرانہ کوششیں خطے میں امن کیلئے قابل قدر ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے پاکستان کے ساتھ ملاقاتوں میں جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے قابل عمل فریم ورک پیش کیا۔
Advertisements

