Advertisements

امریکا کیساتھ جنگ بندی مذاکرات؛ ایرانی وفد پاکستان پہنچ گیا

Iranian delegation arrives in Pakistan for US ceasefire talks
Advertisements

اسلام آباد پہنچنے پر ایرانی وفد کا استقبال، وزیرخارجہ، فیلڈ مارشل سمیت دیگر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا

اسلام آباد: امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ نورخان خان ایئر بیس پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے ایرانی وفد کا استقبال کیا،

Advertisements

ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ وفد امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کیلئے پاکستان آیا ہے، وفد میں سکیورٹی، سیاسی، عسکری، اقتصادی اور قانونی امور سے متعلق دیگر حکام بھی شامل ہیں جو مختلف پہلوؤں پر بات چیت کریں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اگر امریکا ایران کی جانب سے پیش کی گئی پیشگی شرائط کو تسلیم کرتا ہے تو باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔