Advertisements

اگر امریکا نے حملہ کیا تو ایران ایسا جواب دے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیا گیا : ایرانی مشن اقوامِ متحدہ

UNO Logo
Advertisements

ایران کو دھمکی دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے

نیویارک : اقوامِ متحدہ میں ایران کے مشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو ایران ایسا جواب دے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیا گیا ہوگا۔   نیویارک میں بدھ کے روز جاری بیان میں ایرانی مشن نے کہا کہ ’ایران باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران اپنا دفاع کرے گا اور ایسا جواب دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا گیا ہوگا‘۔  بیان میں یہ بھی کہا کہ آخری مرتبہ جب امریکا نے عراق اور افغانستان کی جنگ میں کودا تو اسے 7 کھرب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور اس کے 7 ہزار سے زیادہ فوجی مارے گئے۔   ایرانی مشن نے یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا جس کے ساتھ صدر ٹرمپ کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی شامل تھا۔    

Advertisements

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔  ایران کو دھمکی دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔  ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔  امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔