Advertisements

ایران امریکا کشیدگی برقرار، دشمن نئی جنگ کی تیاری کر رہا ہے: باقر قالیباف

"Iran-US tensions remain, the enemy is preparing for a new war: Baqer Qalibaf"
Advertisements

بڑھتا ہوا اقتصادی دباؤ اور مختلف نوعیت کی ناکہ بندی ایران کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتی سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ارادوں کی جنگ تاحال جاری ہے اور تہران کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں۔- محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ بڑھتا ہوا اقتصادی دباؤ اور مختلف نوعیت کی ناکہ بندی ایران کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مشکلات کے باوجود اپنے دفاعی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے حکمت عملی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

Advertisements

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ ایرانی افواج نے جنگ بندی کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت کو مزید مضبوط بنایا۔ ان کے مطابق مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دشمن کی ظاہر اور خفیہ سرگرمیاں اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ نئی جنگ کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم ایران ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔