Advertisements

آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران سے مذاکرات مثبت رہے، عمانی وزارت خارجہ

Iran Talks on Strait of Hormuz Management ‘Positive,’ Says Oman Foreign Ministry
Advertisements

عمانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایران کا نام لیے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کی

مسقط: عمانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران سے مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے ہیں۔ عمانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایران کا نام لیے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کی، اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی سے گریز اور مذاکرات آگے بڑھانے پر زور دیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے طریقہ کار پر مذاکرات جاری ہیں، تمام فریق مذاکراتی پیشرفت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کریں۔

Advertisements