Advertisements

ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے، حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا: اسماعیل بقائی

"Iran reviewing points of agreement, final decision not yet made: Ismail Baqaei"
Advertisements

پاکستان اور قطر ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں تاہم امریکہ کی حالیہ کارروائیوں اور اقدامات نے سفارتی عمل پر اثر ڈالا۔ترجمان

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر کہا ہے کہ ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے، ممکنہ معاہدے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنی ریڈ لائنز پر قائم ہے، جب حکام کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے تو حکومت باضابطہ اعلان کرے گی۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے اور داخلی سطح پر مشاورت جاری ہے، جب تک تمام متعلقہ فریقین حتمی اتفاق رائے تک نہیں پہنچتے اس وقت تک معاہدے کو حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ترجمان نے کہا پاکستان اور قطر ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں تاہم امریکہ کی حالیہ کارروائیوں اور اقدامات نے سفارتی عمل پر اثر ڈالا۔ اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران نے مجوزہ معاہدے کے مسودے کے بڑے حصے پر اتفاق کیا تھا لیکن امریکہ نے مذاکرات کے دوران بار بار اپنے مؤقف میں تبدیلی کی، تہران اپنی بنیادی ریڈ لائنز پر قائم ہے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا