Advertisements

ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ جوابی حملے؛ تل ابیب دھماکوں سے گونج اُٹھا

Iran retaliates on Israel
اسرائیل کے وزارت دفاع کے نزدیک آگ اور دھواں
Advertisements

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اس وقت سائرن کی کان پڑی آوازیں سنائی دے رہی ہیں

تل ابیب : اسرائیل کے بڑے اور تباہ کن حملوں کے جواب میں ایران نے بھی انتقامی کارروائی کے طور پر دوسری بار حملے شروع کردیئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اس وقت سائرن کی کان پڑی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔  اسرائیل میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کے نزدیک آگ اور دھواں دیکھا گیا ہے۔ کم از کم پانچ مقامات پر ہنگامی صورت حال ہے۔

Advertisements

 سائرن بچتے ہی اسرائیلی شہری فضائی حملوں سے بچنے کے لیے زیر زمین بنے بنکرز کی جانب دوڑ پڑے۔ شہریوں کی چیخ و پکار کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔  تل ابیب میں یہ افراتفری اور بھگدڑ اس لیے مچی کیوں کہ ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر ڈرون حملوں کا آغاز کیا ہے۔  ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد اسرائیل کو دوبارہ سے 100 ڈرونز کے ساتھ بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔  دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ایران کی جانب سے داغے ڈرونز اور میزائلوں کو دوبارہ فضا میں ناکام بنادیا ہے۔   اسرائیل میں کم از کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔