Advertisements

ایران امریکی منظوری کے بغیر جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کررہا: صدر ٹرمپ

Iran is not taking any action regarding its nuclear program without US approval: President Trump
Advertisements

عوام کی ناراضی کے بعد تبدیلی ضرور آئے گی، آئندہ دو ہفتوں میں کئی منصوبے سامنے لاؤں گا، کئی بڑی کمپنیاں امریکا میں اپنے کارخانے قائم کر رہی ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت نیو کلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران امریکا کی منظوری کے بغیر اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کررہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں یہ بیان ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے بارے میں سوال کے جواب میں دیا۔

Advertisements

انہوں نے کہا ایران کیخلاف کارروائی آگے بڑھانے یا معاملہ ختم کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا، اس حوالے سے آئندہ حکمت عملی جلد طے کی جائے گی، پیٹ ہیگسیتھ نے انتہائی شاندار کام کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا عوام کی ناراضی کے بعد تبدیلی ضرور آئے گی، آئندہ دو ہفتوں میں کئی منصوبے سامنے لاؤں گا، کئی بڑی کمپنیاں امریکا میں اپنے کارخانے قائم کر رہی ہیں، ٹیرف سے بچنے کیلئے امریکا میں مصنوعات تیار کرنا ہوں گی