Advertisements

ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ

Iran fix itself or we will finish the job: Trump departs for China
Advertisements

ایران کیساتھ جنگ میں ہمیں چین کی مدد کی ضرورت نہیں پاکستان نے مذاکراتی عمل میں شاندار کردار ادا کیا، واشنگٹن میں چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران خود کو ٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے۔ واشنگٹن میں چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو یہ کہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت دینی چاہیے، وہ بے وقوف آدمی ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل چاہتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ایسا معاہدہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف جیت ہماری ہوگی، چاہے پرامن طریقے سے یا کسی اور طرح۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ دورۂ چین کے دوران چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی، تاہم ایران کے معاملے پر امریکا کو چین کی مدد کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کو بھی کھل کر سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل میں شاندار کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شاندار شخصیات ہیں جبکہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں بہترین ہیں۔ انہوں نے اپنے دورۂ چین کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔