Advertisements

ایران کا جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں قطر اور عراق کے امریکی فوجی اڈوں پر حملہ

Iran fires missiles
Advertisements

ایران کی جانب سے قطر کے العدید ائیر بیس پر بیلسٹک میزائل فائر کیےگئے ہیں سعودی عرب میں بھی امریکی بیسز پر سائرن بجنا شروع ہوگئے

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف آپریشن کا نام ‘بشارت فتح’ رکھا ہے

Advertisements

تہران : ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں قطر اور عراق کے امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کے العدید ائیر بیس پر بیلسٹک میزائل فائر کیےگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف آپریشن کا نام ‘بشارت فتح’ رکھا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں بھی امریکی بیسز پر سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔