Advertisements

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

Iran Declares Pakistan a Great Asset of the Islamic World
Advertisements

وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کی ملاقات ہوئی جس میں محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے سٹریٹجک معاون ہیں

پاکستان، ایران، ترکیے، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا مل کر کام کریں۔محسن رضائی

Advertisements

تہران: ایران کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام میں محبت دنیا میں بے مثال ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کی ملاقات ہوئی جس میں محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے سٹریٹجک معاون ہیں، پاکستانی حکومت فوج اور عوام اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ ہیں۔ محسن رضائی نے مسلم ممالک میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران، ترکیے، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا مل کر کام کریں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات گزشتہ چند ماہ میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔