اسرائیل اور امریکا کا مشترکہ حملہ؛ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے جہاں اسرائیل نے میزائل برسائے
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں سات روز کے لیے چھٹی اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا
تہران: : (ویب ڈیسک) اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد ایران کے بھی جوابی حملے جاری ہیں، اسرائیل کے رات گئے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے جس کی ایرانی حکومت نے تصدیق کردی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے جہاں اسرائیل نے میزائل برسائے۔
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں سات روز کے لیے چھٹی اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا جبکہ عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیں۔ ںیوز ایجنسی کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران کے شہر مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، یہ پرچم روایتی مذہبی عزاء یا سوگ کے مواقع پر لہرایا جاتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطاق آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر مشہد میں سوگ کی فضاء ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مشہد میں عوام بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ حرم امام رضا سے ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں کئی افراد غم سے نڈھال ہو کر زمین پر بیٹھے نظر آئے۔

