Advertisements

جنگ کا آٹھواں روز: ایرانی صدر کا پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان

President of Iran
Advertisements

ایرانی صدر نے حملے کرنے پر پڑوسی ممالک سے معذرت بھی کی, , پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک کوئی دوسرا ملک حملہ نہیں کرتا، ہم بھی حملہ نہیں کریں گے

تہران:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک کوئی دوسرا ملک حملہ نہیں کرتا، ہم بھی حملہ نہیں کریں گے۔ ایرانی صدر نے حملے کرنے پر پڑوسی ممالک سے معذرت بھی کی۔ ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

Advertisements

مسعود پزشکیان نے دوٹوک کہا کہ ایران امریکا اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا، دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کو قبر میں لے جانا پڑے گا۔ اس سے پہلے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تصدیق کی کہ کچھ دوست ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں، ان سے یہی کہا ہے کہ جنہوں نے حملہ کیا ہے ان سے بات کریں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ایران بلاشرط ہتھیار نہیں ڈال دیتا۔