مزید پانچ بچوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سےتین بچے طبیعت بحال ہونے پر گھر بھیج دئیے گئے ڈاکٹر فائزہ نعیم
بہاول پور+ احمد پو ر شرقیہ:9/جون ( )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر فائزہ نعیم نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی اعلیٰ سطحی ٹیموں کی طرف سے موضع ٹبی عزت تحصیل احمد پو ر شرقیہ کے علاقہ میں تین بچوں کی ناگہانی اموات کے اسباب کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے اس علاقہ میں فوری طبی امداد کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کر کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اور ضروری ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید پانچ بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تین بچے طبیعت بحال ہونے پر گھر بھیج دئیے گئے ہیں جبکہ دو بچے زیر علاج ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے دفتر کی جانب سے اعلیٰ سطحی ٹیموں نے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔