مری میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا،غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی:عثمان بزدار

Usman Buzdar

 آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ اور ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے

لاہور11 جنوری:-وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی اورانکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا، اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔ ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے۔ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔