اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی انتظامیہ نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئرپروفیسرڈاکٹراطہر محبوب کی ہدایات پر یونیورسٹی کے دو افسران کے منشیات کے استعمال اور فروخت کے الزام میں گرفتاری کے بعدایک اعلی اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔اس کمیٹی کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر راؤسعید احمد،چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارماسیوٹیکل کیمسٹری جبکہ ممبران میں پروفیسرڈاکٹر محمد امجد،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ،پروفیسرڈاکٹر سعیداحمد بزدار،ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف فزکس،محمد بلال ارشاد،ایڈیشنل رجسٹرار لٹیگیشن شامل ہیں۔یہ کمیٹی دونوں افسران کے خلاف الزامات کی جامع تحقیق کرائے گی اور تمام دستیاب ڈیجیٹل،فزیکل اور دیگر گواہیوں پر مبنی مواد کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی ممبران تمام امور کا شفاف اور غیرجانبدارانہ جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے اور الزامات ثابت ہونے پر انضباطی کاروائی کی سفارش کریں گے۔کمیٹی نوٹیفیکیشن کے مطابق خزانہ دار پروفیسرڈاکٹر ابوبکراور چیف سیکیورٹی آفیسرمیجر سید اعجاز حسین شاہ کو فوری طورپرتحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب نے بھی یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کر کے ایک مشترکہ تحقیقی کمیٹی تشکیل دید ی ہے۔ جس کے سربراہ ڈاکٹرفرید شریف،ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز کالجز ساؤتھ پنجاب ہیں دیگر ممبران میں پروفیسرڈاکٹر محمد امجد،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ،پروفیسرڈاکٹر سعیداحمد بزدار،ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف فزکس،محمد بلال ارشاد،ایڈیشنل رجسٹرار لٹیگیشن شامل ہیں۔یہ کمیٹی تین دن میں سفارشات سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کو پیش کرے گی۔