اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

International Women's Day event in Lahore High Court Bahawalpur Bench

خواتین وکلاء نے آئین کی بقا اورخواتین کے حقوق کیلئے ہر او ل دستے کا کردار ادا کیا ہے جسٹس صفدر سلیم شاہد

بہاول پور:8/مارچ( ) لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد،سینئر ایڈیشنل رجسٹرا ر محمد نوید اقبال،ریسرچ آفیسر وسول جج ڈاکٹر محمد ممتاز، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ثمینہ پیرزادہ سمیت خواتین وکلاء نے شرکت کی۔مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تعمیرو ترقی سمیت زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا کردار مثالی ہے اور بالخصوص خواتین وکلاء نے آئین کی بقا اورخواتین کے حقوق کیلئے ہر او ل دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید پڑھیں