Contact Us

گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب میں 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

International Women Day celebrated in Government Sadiq Abbas Post Graduate College Dera Nawab Sahib
ڈیرہ نواب صاحب: گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج میں آٹھ مارچ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پروفیسر سید خالد مرتضی شاہ بخاری اور پروفیسر محمد الطاف ڈاہر کے ساتھ کالج کی طالبات وکٹری کا نشان بناتے ہوئے

کوئی بھی معاشرہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے بغیر وجود نہیں رکھ سکتا مس میمونہ , ہم اعلی تعلیم اور جدوجہد سے پاکستان میں دیہاتی خواتین کے حقوق کے لیے کام کریں مس انیلا

تقریب کا انعقاد پروفیسر سید خالد مرتضٰی شاہ بخاری ومیڈیا کوآرڈینٹر پپلا نوائے اساتذہ پنجاب پروفیسر محمد الطاف ڈاھر کی زیر صدارت کیا گیا

ااحمد پور شرقیہ :  گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب میں 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے زیر صدارت پروفیسر سید خالد مرتضٰی شاہ بخاری ہیڈ آف پولیٹیکل سائنس و صدر شعبہ سرائیکی میڈیا کوآرڈینٹر پپلا نوائے اساتذہ پنجاب پروفیسر محمد الطاف ڈاھر کالج ہذا ایک تقریب کا  انعقاد کیا گیا۔پروفیسر سید خالد مرتضٰی شاہ بخاری نے طالبات کو خواتین کے عالمی دن کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے کہا اسلام دنیا کا پرامن مذہب ہے۔اس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی ہے۔ہم اپنی خواتین کو اعلی  تعلیم یافتہ بناکر معاشی ترقی کرسکتے ہیں۔ میڈیا کوآرڈینٹر پپلا مرکز نوائے اساتذہ پنجاب پروفیسر محمد الطاف ڈاھر نے کہا کہ ہماری خواتین دنیا کی بہادر قوم ہیں۔معاشرہ،ملک و ملت کی علمی،اخلاقی،سماجی ترقی خواتین کے بغیر ناممکن ہے۔پہلی خاتون وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا وزیراعلٰی پنجاب بننا دراصل ملک میں خواتین کا علم،صحت،ثقافت،جدید ٹیکنالوجی کی طرف نئے سفر کا آغاز ہے۔بی ایس انگلش طالبات مس میمونہ نے کہا کوئی بھی معاشرہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے بغیر وجود نہیں رکھ سکتا۔مس انیلا نے کہا ہم سب خواتین کو چاہیے کہ ہم اعلی تعلیم اور جدوجہد سے اپنے علاقے سرائیکی وسیب سمیت پورے پاکستان میں دیہاتی خواتین کے حقوق کے  لیے کام کریں۔خاتون اگر حکمران ہو تو وہ سب کے لیے امن و خوشحالی کو برابر فروغ دیتی ہے۔آج پاکستان کی خواتین ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔مس ثانیہ جاوید نے پاکستان کی خواتین زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔اس موقع پر کثیر تعداد میں کالج طالبات شریک تھیں۔

مزید پڑھیں