Advertisements

جمہوریہ یمن کے اسلامیہ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے دو طلباء کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات

International students mets wvc iub
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بانیان جامعہ اور نوابین بہاول پور کے وژن کے مطابق بین الاقوامی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز بین الاقوامی طلباء کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں داخلہ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے اور بین الاقوامی طلباء کو یونیورسٹی کا حصہ بنا رہا ہے۔ جمہوریہ یمن کے دو طلباء نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز ڈاکٹر عابد شہزاد کے ہمراہ وائس چانسلرانجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کی۔ ان طلباء میں بشار احمد عبداللہ محمد محسن اور محمد سالم علی محمد صالح شامل ہیں۔ دونوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ میں داخلہ لیا ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب نے دونوں بین الاقوامی طلباء کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں خوش آمدید کہا۔ دونوں طلباء نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی قیادت، پاکستانی طلباء اور اساتذہ سے محبت اور احترام کے جذبات کا اظہار کیا۔ طلبا یونیورسٹی  انفراسٹرکچر اور فیکلٹی سے کافی متاثرہوئے ہیں اور مستقبل میں اپنے ساتھی طلبا کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں لانے کے خواہشمند ہیں۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز نے بتایا کہ بہت سے بین الاقوامی طلباء مستقبل قریب میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شمولیت کے لیے ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برادر ممالک کے کچھ سفیر مستقبل قریب میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور آ رہے ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کر سکیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے بین الاقوامی نیٹ ورکنگ اور تعاون کو فروغ دینے اور بیرونی دنیا کے ساتھ جڑنے میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز کی کوششوں کو سراہا۔