بہاول پور:10/دسمبر : انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے کے حوالہ سے دارالامان بہاول پور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر سمیراربانی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کے تحفظ بارے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر سحر صدیقہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عذیر، انچارج چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نوشابہ ملک،سپرنٹنڈنٹ دارارالامان فریال امین،محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور دارالامان میں مقیم خواتین موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر بتایا گیا کہ کہ شیلٹر ہوم(دارالامان) میں خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روزہ آگہی مہم شروع کی گئی جس میں خواتین کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں جس میں مقابلہ کوکنگ کمپیٹیشن، مہندی اور دوڑ کا مقابلہ کرایا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ دارالامان فریال امین نے ادارہ ہذا کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عذیرنے ہیومن رائٹس کے حوالہ سے خیالات کا اظہار کیا اور ادارہ کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع سطح پر قائم کمیٹی فعال انداز میں کام کررہی ہے۔ڈویڑنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سحرصدیقہ نے انسانی حقوق کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔ بعدازاں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر سمیراربانی اورڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سحرصدیقہ نے ادارہ میں مقیم بچوں اور خواتین میں انعامات تقسیم کیے۔