Advertisements

صحافیوں کے خلاف جرائم کی سزا سے استثنیٰ کے خاتمے کا عالمی دن

Iftikhar Alvi Coordinator RMNP Samasata
Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب سمہ سٹہ کے اشتراک سے آج دو نومبر کو 11 بجے ٹاؤن ہال میں سیمینار ہوگا

 پاکستان کے چھوٹے شہروں اور قصبات کے صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کے حوالے سے میڈیا ہاؤسز اور میڈیا تنظیموں کے کردار پر مقررین اظہار خیال کریں گے کوآرڈینیٹر افتخار احمد علوی کا اعلان

Advertisements


 سمہ سٹہ( نامہ نگار) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب سمہ سٹہ  کے اشتراک سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی سزا سے استثنیٰ کے خاتمے کا عالمی دن آج دو نومبر بروز ہفتہ منایا جائے گا -اس امر کا اعلان کوآرڈینیٹر آر ایم این پی اور سرپرست اعلی پریس کلب سمہ سٹہ افتخار احمد علوی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے چھوٹے شہروں اور قصبات کے صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کے حوالے سے میڈیا ہاؤسز اور میڈیا تنظیموں کے کردار کے موضوع پر مقررین اظہار خیال کریں گے- سیمینار کی صدارت صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کریں گے- سیمینار میں صحافی دانشور وکلا اور سیاسی و سماجی شخصیات  میڈیا کو در پیش صورتحال پر روشنی ڈالیں گے -بعدازاں رول میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے یونیسکو کا صحافیوں کی سلامتی اور تحفظ  کے لیے مرتب کردہ ریسورس  میٹر یل پریس کلب سمہ سٹہ کے اراکین میں تقسیم کیا جائے گا