Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے اشتراک سے صحافیوں کے خلاف جرائم سے استسنیٰ کا عالمی دن منایا گیا۔

International Day of Immunity to Crimes Against Journalists Featured Image
Advertisements

پاکستان میں گزشتہ 10 سالوں میں 87 صحافیوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے صحافیوں کے تحفظ کے لیے جاری پلان آف ایکشن کے دس سال گزرنے کے باوجود بھی پاکستان صحافیوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے ۔ وفاق اور سندھ میں جرنلسٹس پروٹیکشن قوانین کی منظور ی کے باوجود بھی حالات میں بہتری نہ آسکی ہے ، صدر آر ایم این پی احسان احمد سحرکا سیمنار سے صدارتی خطاب

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے اشتراک سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں منعقدہ سیمینار میں سابق وفاقی وزیر مخدوم سید احمد عالم انور اور سابق ایم پی اے و تحصیل ناظم مخدوم سید مسعود عالم مہمانان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ محمد عربی عباسی نے سر انجام دئیے۔

Advertisements

جرنلسٹس سیفٹی سیمینار سے ماہانہ تفہیم الاسلام کے مدیرحمید اللہ خان عزیز،ماہر تعلیم سید تنویر الحسن بخاری اور ڈائریکٹر پنجاب کالج احمد پور شرقیہ محمد سلمان فاروقی ودیگر نے خطاب کیا۔جبکہ رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے عہدیداران واراکیںن میں یونیسکو کا ریسورس میٹریل بھی تقسیم کیا گیا۔

ترنڈہ محمد پناہ(محمد عربی عباسی+منور نزیر عباسی+حفیظ الرحیم سیال) پاکستان میں گزشتہ 10 برسوں میں 87 صحافیوں کو قتل کیا گیا، اقوام متحدہ کے "صحافیوں کے تحفظ کے لئے پلان آف ایکشن” کے 10 سال گزرنے کے بعد بھی پاکستان صحافیوں کے لئے غیر محفوظ ملک ہے۔ان خیالات کا اظہار صحافتی خدمات انجام دینے والی غیر سرکاری تنظیم آر ایم این پی کے صدر احسان احمد سحر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ترنڈہ محمد پناہ میں ‘جرنلسٹس سیفٹی سیمینار’ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے شہروں اور قصبات کے صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبہ سندھ میں جرنلسٹس پروٹیکشن قوانین کی منظوری کے باوجود بھی حالات میں بہتری نہ آسکی۔ انہوں نے کہا کہ آر ایم این پی شہروں اور قصبات کے پریس کلبوں کے اشتراک سے 30 سے زائد جرنلسٹس سیفٹی ٹریننگ ورکشاپس اور4 سیفٹی سیمینارز منعقد کراچکی ہے جبکہ 1200 سے زائد صحافیوں کو جرنلسٹس پروٹیکشن کی تربیت فراہم کی گئی ہےاور ان صحافیوں کو آر ایم این پی اور یونیسکو کا سیفٹی مواد فراہم کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کے مختلف علاقوں کے صحافیوں کو 6لاکھ روپے سے زائد کے صادق پریس فریڈم ایوارڈز دئیےگئے ہیں۔ موجودہ دور میں صحافیوں کو نامعلوم افراد، فرقہ واریت، انتہا پسندوں، بااثر وڈیروں اور کرپٹ افسران کی طرف سے اکثر و بیشتر دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دریں اثناء تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیر مخدوم سید احمد عالم انور نےسابق تحصیل ناظم وایم پی اے مخدوم سید محمد مسعود عالم،مخدوم سید محمود کے ہمراہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز معاشرتی اور سماجی فلاح کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور حق گوئی اور سچ کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ علاوہ ازیں تقریب سے حمیداللہ خان عزیز، تنویر حسین بخاری، سلیمان فاروقی ڈائریکٹر پنجاب کالج احمد پور شرقیہ، صدر پریس کلب محمد عربی عباسی و دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر نے شہید سینئر صحافی واینکر ارشد شریف کو اس کی والدہ کے مطابق تحقیقات کرنے کی قرار داد پیش کہ جو منظور کی گئی۔ بعد ازاں یونیسکو کے پلان آف ایکشن سے متعلقہ ڈیجیٹل مواد پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے صحافیوں انعام الستار خان مستوئی،ڈاکٹر محمد نواز چانڈیہ،محمد عربی عباسی،قاری محمد یوسف عباسی،اکرام الستار خان مستوئی،منور نزیر عباسی،محمد اسماعیل عباسی،ارشاد احمد بھٹی،عبدالماجد سمیجہ،عبدالباسط خان مستوئی،محمد قاسم خان گوپانگ،ارشاد الحق راشد مستوئی،رانا محمد خضر حیات میں تقسیم کیا گیا۔سیمینار میں صدر انجمن تاجران سردار محراب خان عباسی،سیٹھ حاجی خورشید احمد ،پرنسپل جی سی ٹی انجینئر خالد رشید بھٹہ،پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج صادق حسین، میاں محمد سلیم مہروی،میاں محمد ابوبکر،ملک صغیر احمد،ملک محمد اسلم،محمد آصف اقبال،حافظ محمداقبال،شفیق الرحمان بوبرا،محمد طاہر ندیم،محمد اکمل،محمد سلیم،محمد فیاض، کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات،وکلاء،صحافی ودیگر شریک تھے ۔

International Day of Immunity to Crimes Against Journalists
International Day of Immunity to Crimes Against Journalists 2
ترنڈہ محمد پناہ:۔صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے صدر محمد عربی عباسی کو فریڈم آف ایکسپریشن کے حوالے سے یونیسکو کی ٹول کٹ دیتے ہوئے ۔
International Day of Immunity to Crimes Against Journalists 3
ترنڈہ محمد پناہ:۔صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی محسن آباد ترنڈہ محمد پناہ کے پرنسپل انجینئر خالد رشید بھٹہ کو یونیسکو کا ریسورس میٹریل دے رہے ہیں۔
International Day of Immunity to Crimes Against Journalists 5
ترنڈہ محمد پناہ:۔صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ترنڈہ محمد پناہ کے پرنسپل صادق حسین کو یونیسکو کا ریسورس میٹریل دے رہے ہیں۔
International Day of Immunity to Crimes Against Journalists 4
ترنڈہ محمد پناہ:۔رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان ٹیم کا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی محسن آباد پہنچنے پر پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے عہدیداران واراکیںن نے پر تپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر احسان احمد سحر ،محمد سلمان فاروقی،سید تنویر بخاری،حمید اللہ خان عزیز کا پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے عہدیداران واراکیںن کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو