Advertisements

انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی: بہاول پور چیمبر آف کامرس اور اسلامیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے چولستان میں قائم کیے گئے ٹریڈ فیئر کا افتتاح

international-cholistan-desert-rally-inauguration-of-trade-fair
Advertisements

ٹریڈ فیئر کے انعقاد سے مقامی ہنرمندوں کی ایک بڑی مارکیٹ تک رسائی ممکن ہوگی کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور

بہاول پور:10/فروری:کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں بہاول پور چیمبر آف کامرس اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اشتراک سے چولستان میں قائم کیے گئے ٹریڈ فیئر کا افتتاح کیا۔ چولستان ٹریڈ فیئر میں مقامی دستکاروں وہنر مندوں کے فن پارے، اسلامیہ یونیورسٹی فائن آرٹس و زرعی شعبہ کے طلباء وطالبات کے بنائے گئے سٹالز عوامی توجہ کا مرکز رہے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ فیئر کے انعقاد سے مقامی ہنرمندوں کی ایک بڑی مارکیٹ تک رسائی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ریلی سے منسلکہ تمام ایونٹس خطے کی ثقافت اور روشن چہرے کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا سبب ہیں۔ اس موقع پر صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس چوہدری ذوالفقار علی مان، صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، ڈین فیکلٹی اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، جنرل سیکرٹری بہاولپور جم خانہ ملک اعجاز ناظم اور دیگر افسران موجود تھے۔

Advertisements