Contact Us

انٹر نیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی : بہاول جم خانہ کلب کی جانب سے ڈیراورفورٹ کے نزدیک ایگزیکٹو لاؤنج کا افتتاح

International Cholistan Desert Rally Inauguration of Executive Lounge

میں اہلیان بہاول پور کا اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون پر شکر گزار ہوں کمشنرراجہ جہانگیر انور

بہاول پور:10/فروری :کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں بہاول جم خانہ کلب کی جانب سے ڈیراورفورٹ کے نزدیک قائم کیے گئے ایگزیکٹو لاؤنج کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سیکرٹری بہاول جم خانہ کلب ملک اعجاز ناظم، ممبر کلب بہلول لودھی، چوہدری عبدالجبار، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری ذوالفقار مان، اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد اعوان، چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول پور میاں اظہر جاوید اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ بہاول پور شہر بے مثال ہے۔ یہاں کے لوگ صلح جو، امن پسند اور پیار و محبت کے داعی ہیں۔ میں اہلیان بہاول پور کا اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ریلی کے ساتھ منسلکہ پروگرام میں اہلیان بہاول پور نے بھرپور حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ریلی کے ایام میں صحرا میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ قدرتی ماحول کی خوبصورتی برقرار رہے۔

مزید پڑھیں