Contact Us

انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی فیسٹیول عالمی سطح کا موٹر سپورٹس ایونٹ کمشنر راجہ جہانگیر انور

International Cholistan Desert Rally Festival

بہاول پور:31/دسمبر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی فیسٹیول پاکستان کے سافٹ امیج اور زرخیز ثقافت کو پروان چڑھانے کا ایک ذریعہ ہے اور یہ فیسٹیول ایک عالمی سطح کا موٹر سپورٹس ایونٹ کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن نے چولستان ڈیزرٹ ریلی انتظامی کمیٹیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں سلمان خان لودھی، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغا محمد علی عباس، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید طارق محمود بخاری،ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نعیم صادق چیمہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ناصرحمید، ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد سجاد سمیت محکمہ پولیس، صحت، ریسکیو1122،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی فیسٹیول کو شاندار انداز سے منعقدکرنے کے لیے تینوں ملحقہ اضلاع میں پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔ چولستان میں ماڈل ویلج کے قیام، موٹر سپورٹس کے شرکاء اور سیاحوں کے لیے سہولیات کی فراہمی، قلعہ ڈیراور کی تزئین وآرائش، ٹریک کی مرمت و بحالی، فول پروف سکیورٹی و ٹریفک مینجمنٹ سمیت تمام امور بروقت مکمل کیے جائیں۔

مزید پڑھیں