انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ

international-cholistan-desert-rally-events-stage-drama

ڈرامہ سماجی مسائل کواجاگرکرنے کا بہترین ذریعہ ہے مہمان خصوصی ڈائریکٹرتعلقات عامہ بہاول پور ڈاکٹرناصرحمید کاخطاب

بہاول پور:10/فروری:انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل  بہاول پور کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ ’مٹی کے کھلونے‘ پیش کیاگیا جس کی تحریروہدایات شیخ ذیشان نے دی تھیں۔کھیل کے دیگرفنکاروں میں رانا جعفر، ایوب اخترعباسی اوردیگرشامل تھے۔مہمان خصوصی ڈائریکٹرتعلقات عامہ بہاول پور ڈاکٹرناصرحمید نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ڈرامہ سماجی مسائل کواجاگرکرنے کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ یہ انسانی شعورکی بیداری میں اہم کرداراداکرسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈرامہ ادب اورپرفارمنگ آرٹس کی قدیم ترین قسم ہے جس کا آغازیونان سے ہوتا ہے۔ ڈاکٹرناصرحمیدنے کہا کہ بہاولپورکے فنکاروں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجادحسین نے کہا کہ آرٹس کونسل بہاولپورمیں فیملی ڈرامے کی بحالی کے لیے بھرپورکوشش کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام فنکاروں کویکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ڈرامہ میں مردوخواتین کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔