Advertisements

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کے حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Happy Children Day
Advertisements

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ ہفتہ، 20 نومبر 2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کے حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 20 نومبر 1989ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے حقوق کے کنونشن کو اپنایا۔ بچوں کا عالمی دن دنیا بھر کے ان بچوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جنہوں نے بدسلوکی، استحصال اور امتیازی سلوک کی صورت میں تشدد کا سامنا کیا ہے۔ بچوں کا عالمی دن ہر سال 20 نومبر کو منایا جاتا ہے تاکہ بین الاقوامی یکجہتی اور دنیا بھر کے بچوں میں شعور اجاگر کیا جا سکے اور بچوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔