Advertisements

محسن نقوی کی ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت، تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

nterior Minister announces to award Tamgha Shujaat to wounded police officials in Kaccha RY Khan attack
Advertisements

 رحیم یارخان: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان جا کر کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔ زیر داخلہ محسن نقوی فرداً فرداً تمام زخمی پولیس اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا۔  محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں۔  انہوں نے اہلکاروں سے کہا کہ آپ کے عزم اور حوصلے کو سراہتا ہوں، آپ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دیا جائے گا، اس ضمن میں ہم نے سفارش کر دی ہے۔  وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے ان کا عبرتناک و برا انجام ہو گا، یہ پاکستان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے، وفاقی حکومت تمام تر معاونت فراہم کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، رینجرز بھی موجود ہے۔