احمد پور شرقیہ اور اوچشریف پی ٹی آئی کے 15 عہدے داران اور ورکرز کی عبوری ضمانتیں منظور

امپورٹڈ حکومت جو چاۂیے کر لے ہم اس کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے تحصیل صدر پی ٹی آئی حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ
احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار )پنجاب بھر کی طرح احمد پورشرقیہ میں بھی پی ٹی آئی کے عہدے داران اور ورکرز پر متعدد تھانہ جات میں ایف آئی آرزکا اندراج۔عہدیداران وورکرزکی ضمانتیں منظور۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کی طرح احمد پور شرقیہ میں بھی پی ٹی آئی عہدیداروں اور ورکرز پر تھانہ سٹی اور اوچشریف میں ہونے والی پر پی ٹی آئی کے 15 ارکان حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ،ساجد سرا جلوانہ ایڈووکیٹ ،عبدالباسط شکرانی، ملک آصف امان، محمد عالم عرف سنی،محمد اسلم کانجو ،عمران خان بلوچ ،عمار نواز خان ،میاں شجاع ،مکی معاویہ،ملک محسن للو ،ملک شکیل آرائیں ،محمد جاوید ،اکبر ستار ،غلام عباس بخاری اور محمد فاروق نے ایڈیشنل سیشن جج رانا شمشاد علی کی عدالت سے عبوری ضمانتیں کرالی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے تحصیل صدر حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت جو چاۂیے کر لے ہم اس کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے حکومت عمران خان نیازی کی پاپولیریٹی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔ ہم اپنے قائد عمران خان نیازی کے ساتھ تھے کھڑے ہیں اور آخری سانس تک ساتھ رہیں گےدریں اثناء تحصیل صدر پی ٹی آئی حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ احمد پور شرقیہ پی ٹی آئی ورکرز کے لیے میرے چیمبر ز کے دروازے ہمہ وقت فری آف کاسٹ کھلے ہیں۔میرے چیمبرز پر پی ٹی آئی ورکرز کو تمام قانونی سروسز مفت مہیا کی جا رہی ہیں اورآئندہ بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ میرا قائد عمران خان نیازی ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک پاکستان کی عوام کے جذبات کی ٹھیک معنوں میں ترجمانی کر رہا ہے۔ اور عمران خان نیازی ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔