اوچ شریف بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور سلمانی بختیاری گینگ گرفتار 5 موٹر سائیکل برآمد ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید کی پریس کانفرنس

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) ڈی پی او بہاول پورکی اوچ شریف میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ڈی ایس پی سرکل احمد پورشرقیہ فرخ جاوید اور ایس ایچ اوتھانہ اوچ شریف میاں اصغر علی کو ہدایات۔ ڈی ایس پی سرکل احمد پورشرقیہ فرخ جاوید نے ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف کی سربراہی میں فوری ٹیمیں تشکیل دے کر درجنوں مقدمات میں مطلوب بین الاضلعی موٹر سائیکل چور گینگ سلمانی بختیاری گینگ کو ڈرامائی انداز میں گینگ کے سرغنہ سلمان بختیاری عرف سلیمانی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔نقدی سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ ملزمان کو حوالات میں دے کر مزید تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈی ایس پی فرخ جاوید کی ایس ایچ او میاں اصغر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں، تفصیل کے مطابق تھانہ اوچشریف میں ڈی ایس پی سرکل احمد پور شرقیہ فرخ جاوید نے ایس ایچ او میاں اصغر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا سلمان عرف سلمانی بختیاری موٹر سائیکل چور گینگ سلمان عرف سلمانی ولد عبدالرشید قوم بختیاری گینگ کا سرغنہ چوری کے پچاس سے زائد مقدمات میں شامل تھا جسمیں جمشید ولد جموں خان قوم مزاری سکنہ روجہان راجن پورشکیل ولد عبدالمجید قوم قصائی سکنہ راجن پورحسنین ولد آصف قوم بھٹی سکنہ فیروزہ لیاقتپور ضلع رحیم یار خان درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے جن کو ہم نے ڈی پی او بہاول پور کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او میاں اصغر علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر 5عدد موٹر سائیکل،دو پسٹل، روند، نقد رقم ، موبائل وغیرہ سمیت بین الاضلاعی گینگ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا اور مذید تحقیقات جاری ھے انھوں نے کہا عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارے فرائض منصبی میں شامل ھے افسران کی ہدایات پر جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر پولیس گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ھے جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گاعلاقہ کی عوام کو چاہیے کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی ہوتی ہوئی یا پھر کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو فوری میرے اس نمبر پر 03004821955 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کرکے مذید نقصان سے عوام الناس کو بچایا جاسکے اس موقع پرتفتیشی مشتاق حسین اے ایس آئی،خالد مجید اور محرر گلزار اعوان نائب محرر مدثر جوگی اور جام نئیر عباس بھی ہمراہ تھے۔