ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے افسران کو ہدایات

Murad Raas

 پنجاب کے وزیرتعلیم مراد راس ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم

لاہور سے جاری بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ترین گروپ تحریک انصاف کا اہم حصہ ہے، اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جب کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ترین گروپ سے اہم ملاقات کی جائے گی

مراد راس نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ترین گروپ کے ممبران کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

 ایوان وزیر اعلیٰ نے ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے افسران کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں  جس میں افسران سے کہا گیا ہے کہ ترین گروپ کے علاقوں میں زیر تکمیل کاموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔